the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

(ایجنسیز)


امریکہ میں برفباری کا سلسلہ جاری درجہ حرارت منفی سینتالیس سینٹی گریڈ تک گر گیا، ریاست الینوائے کے گورنر نے آفت زدہ قرار دے دیا۔

  امریکا خون جما دینے والی سردی اور انتہائی سرد برفانی ہواؤں کا شکار ہے۔ گذشتہ دو دہائیوں میں سب سے زیادہ سرد موسم نے معمول کی زندگی کو منجمد کردیا ہے، سڑکوں پر کئی فٹ برف سے ٹریفک معطل ہوا تو دوسری جانب طوفانی ہواؤں کی وجہ سے چار ہزار سے زائد پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔

متعدد ریاستوں میں تعلیمی ادارے اور دفاتر بند کردئیے گئے ہیں اورحکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے، مونٹانا سے میری لینڈ کی ریاستوں تک ملک کی تقریباً نصف آبادی کے لیے انتہائی سرد ہواؤں کی وارننگ جاری کی گئی ہے اورعوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ باہر نکلے تو ان کی جلد جم سکتی ہے۔

نیویارک اور واشنگٹن میں درجہ حرارت میں پینتالیس ڈگری تک کمی کا خدشہ ہے، شکاگو میں سرد موسم کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ کہ شہر کے چڑیا گھر میں موجود قطبی برفانی ریچھوں کو بھی باہر نکلنے نہیں دیا گیا، کینیڈا اور جنوب مشرقی امریکہ میں



دو فٹ تک برفباری ریکارڈ کی گئی۔

ریاست الی نوائے میں شدید برفباری کے باعث گورنر نے آفت زدہ قرار دیتے ہوئے ایمرجنسی بنیاد پرنیشنل گارڈز کو امداد فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔
   
  امریکا خون جما دینے والی سردی اور انتہائی سرد برفانی ہواؤں کا شکار ہے۔ گذشتہ دو دہائیوں میں سب سے زیادہ سرد موسم نے معمول کی زندگی کو منجمد کردیا ہے۔ سڑکوں پر کئی فٹ برف سے ٹریفک معطل ہوا تو دوسری جانب طوفانی ہواؤں کی وجہ سے چار ہزار سے زائد پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔متعدد ریاستوں میں تعلیمی ادارے اور دفاتر بند کردئیے گئے ہیں اورحکام نے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔ مونٹانا سے میری لینڈ کی ریاستوں تک ملک کی تقریباً نصف آبادی کے لیے انتہائی سرد ہواؤں کی وارننگ جاری کی گئی ہے اورعوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ باہر نکلے تو ان کی جلد جم سکتی ہے۔ نیویارک اور واشنگٹن میں درجۂ حرارت میں پینتالیس ڈگری تک کمی کا خدشہ ہے۔ شکاگو میں سرد موسم کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ کہ شہر کے چڑیا گھر میں موجود قطبی برفانی ریچھوں کو بھی باہر نکلنے نہیں دیا گیا۔
     
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.